Home Uncategorized بھارتی نوجوان کی گھوڑے پر فوڈ ڈلیور کرنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی نوجوان کی گھوڑے پر فوڈ ڈلیور کرنے کی ویڈیو وائرل

Share
Share

حیدرآباد: بھارت میں پٹرول کی قلت کے باعث نوجوان کی گھوڑے پر فوڈ ڈلیور کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ بھارتی شہر حیدر آباد میں ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب پٹرول کی قلت کے باعث مختلف علاقوں میں پمپس پر لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں، شہر میں ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کی وجہ سے ایندھن کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سید فاروق نامی نوجوان گھوڑے پر سوار ہو کر فوڈ ڈلیور کرنے کیلئے اپنے راستے پر رواں دواں ہے۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ تین گھنٹے تک پٹرول پمپ پر انتظار کرتے رہے لیکن انہیں پٹرول نہیں ملا، انہیں کھانا ڈلیور کرنا تھا اس لیے وہ گھوڑے پر سوار ہو کر فوڈ ڈلیوری کرنے پر مجبور ہیں۔

نوجوان نے مزید بتایا کہ وہ کسی پبلسٹی اسٹنٹ کیلئے ایسا نہیں کر رہے بلکہ وہ مجبوری کی خاطر ایسا کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کھانا پہنچانے کیلئے استعمال کیا جانے والا گھوڑا فاروق نے کچھ وقت کیلئے اپنے دوست سے لیا ہے، وہ گھڑ سواری کے ہنر سے بھی واقف ہیں۔

فاروق نے بتایا کہ وہ گھوڑے پر ایک دن میں کھانے کے تقریباً 25 پارسل شہر کے مختلف مقامات پر پہنچاتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...