Home نیوز پاکستان پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا سعودی عرب کی بندرگاہ کا دورہ

پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا سعودی عرب کی بندرگاہ کا دورہ

Share
Share

 

راولپنڈی : پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جنگی جہاز پی این ایس بابر کا سعودی عرب کی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رائل سعودی نیول فورسز کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتی حکام نے جدہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا ، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر کی ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اْمور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا ، دورے کے اختتام پر پی این ایس بابر نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس الریاض کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور مضبوط دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

Share
Related Articles

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

جدہ :وزیراعظم محمد شہبازشریف اورسعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ...