Home Uncategorized مسلسل کھولتے ہوئے پانی کا آبی سیارہ

مسلسل کھولتے ہوئے پانی کا آبی سیارہ

Share
Share

کیمبرج: کیا آپ کسی ایسے سیارے کا تصور کر سکتے ہیں جو کھولتے ہوئے پانی سے ڈھکا ہوا ہو؟

جی ہاں! اس قسم کا سیارہ کائنات میں موجود ہے جہاں پانی اصل میں ابل رہا ہے۔ ہمارے نظام شمسی سے تقریباً 70 نوری سال دور ایک ایسا سیارہ ہے جو ممکنہ طور پر مکمل طور پر پانی سے ڈھکا ہوا ہے تاہم یہ زمین کی طرح بالکل نہیں ہے۔ ماہرین فلکیات نے اسے کھولتے ہوئے پانی کے برتن سے تعبیر کیا ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی کے ماہرین فلکیات نے اس سیارے کو ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کے حاصل شدہ ڈیٹا کے بعد دریافت کیا۔ جس کے بعد اس حوالے سے ماہرین نے ’اسٹرانومی اینڈ ایسٹروفزکس‘ نامی جریدے میں رپورٹ شائع کی۔

رپورٹ کے مطابق یہ خطرناک سیارہ TOI-270 سسٹم کا حصہ ہے جہاں 3 سیارے ایک سرخ ستارے کے گرد چکر لگارہے ہیں۔ ان تین سیاروں میں سے ایک سیارہ ایسا ہے جس کا ماہرین فلکیات نے مطالعہ کیا اور اسے TOI-270 d کا نام دیا ہے۔

تجزیہ کرنے کے بعد سیارے کے ماحول کی کیمیائی ساخت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دراصل ایک ’HyceanWorld‘ ہے یعنی ایک بڑا سمندر اور ہائیڈروجن سے بھرپور ماحول والا سیارہ۔ سائنسدانوں نے اندازہ لگایا کہ اس کا درجہ حرارت 212 ڈگری فارن ہائیٹ ہوسکتا ہے جو کہ پانی میں ابال لانے کیلئے کافی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...