Home Uncategorized ابرار الحق نے سیاست میں واپسی سے متعلق اپنے دل کی بات کہہ دی

ابرار الحق نے سیاست میں واپسی سے متعلق اپنے دل کی بات کہہ دی

Share
Share

معروف پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے سیاست میں واپسی سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے اپنے دل کی بات کہہ دی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ جس طرح کے حالات چل رہے ہیں اُس میں فی الحال سیاست سے کنارہ کشی ہی بہتر ہے۔

گلوکار نے مستقبل میں سیاست میں آنے سے متعلق بات کھلے الفاظ میں نہیں کہی تاہم اُن کے لہجے سے ایسا محسوس ہوا کہ حالات بہتر ہونے کے بعد وہ دوبارہ سے ایک بار پھر سیاستدان کے روپ میں نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ ابرار الحق کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا اور انہوں نے بلے کے نشان پر الیکشن میں لڑا تھا، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں انہیں ہلال احمر کی سربراہی بھی دی گئی تھی۔

سانحہ نو مئی کے بعد ابرار الحق نے پاکستان تحریک انصاف اور سیاست سے ایک جذباتی پریس کانفرنس میں علیحدگی اختیار کی اور اُس کے بعد سے وہ کسی بھی سیاسی پروگرام میں نظر نہیں آئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...