کراچی :خوبرو اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نے باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ علی زیدی نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
اداکارہ ازیکا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی سے ملاقات کی تصاویر لگائیں اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھاکہ میں نے ملک کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ازیکا ڈینیئل کو علی زیدی نے گلے میں پی ٹی آئی کا پرچم پہنایا اور پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
واضح رہے کہ ازیکا ڈینیئل نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’چھوٹی‘، ’تیرے میرے بیچ‘ اور ’چیخ‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔