Home Uncategorized اداکارہ حرا خان نے صارفین کوبنیادی آداب کا سبق پڑھا دیا

اداکارہ حرا خان نے صارفین کوبنیادی آداب کا سبق پڑھا دیا

Share
Share

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ حرا خان نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نجی زندگی کے حوالے سے سوالات و فرمائش کرنے پر ’بنیادی آداب‘ کا سبق پڑھا دیا۔کہا کہ کسی معروف شخصیات کے لئے ہی نہیں بلکہ کس بھی نوبیاہتا جوڑے کے لئے بھی بہت ذاتی سوالات ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حرا خان نے سوال جواب کا سیشن رکھا، لیکن مداحوں کے سوالات سے پریشان و مایوس ہوگئیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے انسٹا پر سوال جواب کا سیشن رکھا تو بیشتر صارفین نے ان سے نجی زندگی کے حوالے سے سوالات کئے جبکہ کچھ نے ان کے سسرال والوں سے ملنے، بیڈ روم دیکھنے اور گھر دیکھنے کی فرمائش کی۔

حرا خان نے مداحوں کے بے تکلف فرمائشوں سے مایوس ہوکر انہیں بنیادی آداب کا سبق سکھا دیا۔

انہوں نے صارفین کی جانب سے مختلف سوالوں اور فرمائشوں کے اسکرین شاٹ اپنی انسٹااسٹوری میں شیئر کئے اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’یہ سوالات کسی معروف شخصیات کے لئے ہی نہیں بلکہ کس بھی نوبیاہتا جوڑے کے لئے بھی بہت ذاتی سوالات ہیں، یہ سوالات آپ کو اپنے اہل خانہ سے بھی نہیں کرنے چاہئے، یہ بنیادی آداب ہیں‘۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں حرا خان نے خوبرو ماڈل و اداکار ارسلان خان سے شادی کی ہے، جس کے بعد سے یہ جوڑا خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...