Home Uncategorized اداکارہ ودیا بالن نے مداحوں کو خبردار کر دیا

اداکارہ ودیا بالن نے مداحوں کو خبردار کر دیا

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں اور دوستوں کو خبردار کردیا۔

ودیا بالن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو اپنے جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے آگاہ کیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ “پہلے میرے فون نمبر کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جارہا تھا اور اب میرے نام سے منسوب جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کو پاگل بنایا جارہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ “اس جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے میرے کئی دوستوں اور رشتہ داروں سے رابطہ کیا گیا ہے، مجھے اور میری ٹیم کو جیسے ہی اس جعلی اکاؤنٹ کی اطلاع موصول ہوئی تو ہم نے اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کردیا”۔

ودیا بالن نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “براہِ کرم! آپ بھی اس اکاؤنٹ کو رپورٹ اور بلاک کریں کیونکہ یہ شخص میرا نام استعمال کررہا ہے۔

خیال رہے کہ ودیا بالن کی نئی فلم ’دو اور دو پیار‘ رواں سال 29 مارچ کو ریلیز کی جائے گی، اس فلم میں وہ پرتک گاندھی، الیانا ڈی کروز اور سینتھل راما مورتی کے ہمراہ نظر آئیں گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...