Home Uncategorized ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کے لئے شاندار سہولت کا اضافہ

ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کے لئے شاندار سہولت کا اضافہ

Share
Share

نیویارک: ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو شیئر کرنے کا فیچر پیش کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک شاپ ایپلی کیشن پر خصوصی کاروباری ٹیب ہے جہاں کاروباری لوگ اپنا کاروبار کر سکتے ہیں، اسی طرح اب ٹک ٹاک نے ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو سرچ کرنے کا فیچر بھی پیش کر دیا ہے۔

ٹک ٹاک پر مذکورہ فیچر گوگل لینس کی طرح ہی کام کرے گا، یعنی صارف کسی بھی تصویر پر لینس کر کے اس جیسی دیگر تصاویر اور پروڈکٹس بھی دیکھ سکیں گے، فیچر کو ٹک ٹاک شاپ پر متعارف کرائے جانے کے بعد ممکنہ طور پر شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن پر بھی پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نئے فیچر کو مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے جسے بعدازاں دنیا بھر کے صارفین کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...