Home Uncategorized ‎یمن میں افریقی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 38 افرادہلاک

‎یمن میں افریقی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 38 افرادہلاک

Share
Share

صنعاء: یمن کے قریب ساحل کے پاس افریقی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 38 افرادہلاک ہوگئے ۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدقسمت کشتی پر 250 سے زائد صومالی تارکین وطن سوار ہو کر ساحلی راستے کے ذریعے بہتر زندگی کے خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جا رہے تھے کہ یمنی صوبے شبوا کے ساحل کے قریب الٹنے سے حادثہ پیش آ گیا۔

تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 38 افرادہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں 28 خواتین بھی شامل ہیں، بروقت ریسکیو آپریشن کر کے 72 تارکین کو بچا لیا گیا جبکہ 150 لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، کشتی کو حادثہ زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث پیش آیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...