Home Uncategorized میٹا کے تھریڈ پلیٹ فارم کے بعد ٹویٹر نے اپنی ایپ کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا

میٹا کے تھریڈ پلیٹ فارم کے بعد ٹویٹر نے اپنی ایپ کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا

Share
Share

فائل:فوٹو

مینلوپارک: میٹا کے تھریڈ پلیٹ فارم کے بعد ٹویٹر نے اپنی ایپ کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا ہے اور فنڈ ٹرانسفرل ائسینس حاصل کیا ہے۔ ایلون مسک کاکہناہے کہ وہ اپنی ایپ کو ’ہرفن مولا‘ بنانا چاہتے ہیں۔

یہ عمل ٹویٹر کی تیزی سے کم ہوتی ہوئی مقبولیت کو سہارا دینے کے لیے کیا گیا ہے۔خود ایلون مسک نے بھی کہا ہے کہ وہ اپنی ایپ کو ’ہرفن مولا‘ بنانا چاہتے ہیں۔ وہ کئی بار اسے ایوری تھنگ ایپ کا نام بھی دے چکے ہیں۔

دوسری جانب خود تھریڈز کی لانچنگ کے بعد اب تک 5 کروڑ سے زائد افراد اس سے وابستہ ہوچکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹویٹر کی تاریخی اہمیت گہنا رہی ہے۔ فورچیون میگزین کے مطابق مشی گن، میسوری اور نیو ہیمپشائر کے لیے ٹویٹر کو رقم کی منتقلی کی اجازت مل گئی ہے۔

ایلون مسک کے رفقا کا خیال ہے کہ چین کی مشہور ’وی چیٹ‘ ایپ بہت سے کام کرتی ہے اور وہ ٹویٹر کو اسی طرح کی ایپ میں بدلنا چاہتے ہیں۔

وی چیٹ ایک جانب تو ٹویٹر کی مانند شارٹ میسج کا پلیٹ فارم ہے، لیکن یہ فیس بک کی طرح روابط کا ذریعہ ہے، اس سے رقم کی منتقلی ہوتی ہے اور سودا سلف سے لے کرکئی اہم اشیا اس سے خریدی جاسکتی ہیں۔

اب بھی ٹویٹر کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے اور اس میں رقم کی لین دین کا اضافہ اس کی مقبولیت میں اضافہ کرسکتا ہے۔ پھر ایلون مسک کا خیال ہے کہ 2028 تک ٹویٹر کی ترسیلات سے کمپنی کو سواارب ڈالر تک کا منافع ہوسکے گا۔

خیال رہے کہ 2016 میں ہی میٹا کمپنی نے مغربی وی چیٹ کا روپ دھارتے ہوئے رقم کی لین دین کا آپشن پیش کیا تھا۔

لیکن معلوم ہوا کہ میٹا سے جڑے بالخصوص میسنجروالے صارفین گیم کھیلنے اور رقم کی لین دین میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رکھتے اور یوں اسے زیادہ اہمیت نہ مل سکی۔تاہم اب واٹس ایپ کو بھی ترسیلات کے قابل بنانے پر کام ہورہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹویٹر کتنی جلدی اس مارکیٹ کو اپنے حق میں کرتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...