Home Uncategorized جنازے کے بعد گھر جانے والے افراد کی گاڑی کو حادثہ ،ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک

جنازے کے بعد گھر جانے والے افراد کی گاڑی کو حادثہ ،ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک

Share
Share

 

منیلا: فلپائن میں بس اور پک اپ ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک اور 23 مسافر زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر بس میں 14 افراد موجود تھے جن میں سے صرف 3 کو زندہ بچایا جا سکا جب کہ ٹرک میں سوار 23 دیگر افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ صوبہ کاگیان میں آدھی رات کو پیش آیا۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اندھیرا اور بس کی تیز رفتاری وجہ ہوسکتی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ ممکنہ طور پر چوراہا کاٹتے ہوئے پیش آیا۔ بس کا بریک فیل ہوگیا ہوگا یا پھر اندھیرے میں ڈرائیور کو سامنے سے آتا ٹرک نظر نہ آیا ہو۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 11 افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور یہ اپنے ایک عزیز کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...