Home Uncategorized نصرت فتح علی خان کی آواز کی تین دہائیوں بعد ایک بار پھر گونج ،نیاالبم ریلیز

نصرت فتح علی خان کی آواز کی تین دہائیوں بعد ایک بار پھر گونج ،نیاالبم ریلیز

Share
Share

لاہور: دنیا کے معروف قوال نصرت فتح علی خان کی آواز تین دہائیوں بعد ایک بار پھر گونج اٹھی۔

پیٹر گیبریئل کے رئیل ورلڈ ریکارڈز کے ذریعے ان کی نئی البم ’چین آف لائٹ‘ ریلیز کی گئی ہے۔

یہ البم 1990 میں رئیل ورلڈ اسٹوڈیوز میں ریکارڈ کی گئی تھی اور 41 منٹ پر مشتمل البم چار ٹریکس پر مبنی ہے۔

اس البم میں شامل ٹریکس جیسے ’یا اللہ یا رحمان‘ اور ’آج سکھ متراں دی‘ سامعین کو خان صاحب کی لائیو پرفارمنسز کی طاقتور دنیا میں لے جاتے ہیں۔

’یا غوث یا میر‘ نے البم میں جوش و خروش پیدا کیا جبکہ ’خبرم رسید امشب‘ خان صاحب کی آواز کی وسعت اور گہرائی کو سامنے لاتا ہے۔

البم کی ریلیز کے موقع پر پیٹر گیبریئل نے نصرت فتح علی خان کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آواز سے جو جذبات پیدا ہوتے تھے وہ لاجواب تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...