Home Uncategorized نیویارک کے 2 گورنز کی معاون چین کے لئے جاسوسی پر شوہر سمیت گرفتار

نیویارک کے 2 گورنز کی معاون چین کے لئے جاسوسی پر شوہر سمیت گرفتار

Share
Share

نیویارک سٹی: نیویارک کے 2 گورنرز کے لیے معاون کے طور پر خدمات انجام دینے والی لنڈا سن دراصل چین کی ایجنٹ تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی 2 گورنز کی معاون رہنے والی لنڈا سن پر لاکھوں ڈالرکے عوض چین کے لیے کام کرنے کا الزام تھا۔

لنڈا سن اور ان کے شوہر کو پرفارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت ویزا فراڈ، اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کا الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ لنڈا سن گورنر کیتھی ہوچل کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور سابق گورنر اینڈریو کوومو یے ڈپٹی ڈائیورسٹی آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔

وفاقی استغاثہ نے لنڈ اسن پر الزام عائد کیا کہ انھوں چینی حکام کے کہنے پر تائیوان کی حکومت کے نمائندوں کو نیویارک کے گورنر سے رابطہ کرنے نہیں دیا۔

جس کے بدلے میں ان کے شوہر کو چین میں کاروباری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے گئے۔

علاوہ ازیں چین کے لیے جاسوسی پر لنڈاسن اور ان کے شوہرنے ملٹی ملین ڈالر کی جائیدادیں بنائیں۔

تاہم لنڈا سن اوران کے شوہر نے عدالت کےسامنے خود پر لگائے تمام الزامات کو رد کردیا۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...