Home Uncategorized عراق میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

عراق میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

Share
Share

بغداد: عراقی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر الیکشن کی ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں صوبائی الیکشن جاری ہیں جن کے دوران ملک میں دہشت گردی کی لہر کو پیش نظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے لیے فوج بھی موجود ہے۔

عراقی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر نے بھی حساس علاقے کی نگرانی کے لیے کرکوک کے جنوب میں واقع طوز خورماتو کے باہر ایک ایئربیس سے پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منتقل ہوگیا تھا۔

ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سرچ ٹیم کو بھیجا گیا جسے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی علاقے سے مل گیا۔ ملبے سے ایک پائلٹ کی لاش نکالی گئی جب کہ ایک کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

عراقی فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی مسائل کے باعث گرکر تبا ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

عراق میں آج ہونے والے صوبائی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 41 فیصد رہا جب کہ ابتدائی نتائج اگلے روز سامنے آنے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...