Home Uncategorized رنبیرکپور بہت دھیمے مزاج کے مالک مجھے بہت جلد غصہ آجاتا ہے،عالیہ بھٹ

رنبیرکپور بہت دھیمے مزاج کے مالک مجھے بہت جلد غصہ آجاتا ہے،عالیہ بھٹ

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کاکہناہے کہ رنبیرکپور بہت دھیمے اور ’ صوفیانہ ‘ مزاج کے مالک ہیں جب کہ انہیں بہت جلد غصہ آجاتا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے بتایا کہ ان کے شوہر رنبیر کپور کو ان کا غصے میں چیخنا چلانا اور شورشرابا کرنا پسند نہیں ہے۔ جبکہ رنبیرکپور بہت دھیمے اور ’ صوفیانہ ‘ مزاج کے مالک ہیں جب کہ انہیں بہت جلد غصہ آجاتا ہے اور ان کی یہی عادت رنبیر کو پسند نہیں ہے۔

ایک سوال کے کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ جب وہ کوئی کام نہیں کرپاتیں تو انہیں غصہ آجاتا ہے اور وہ باآواز بلند اس کا اظہار کردیتی ہیں، عالیہ کے بقول رنبیر کو ان کا غصے میں چیخنا چلانا اور شور شرابہ کرنا بالکل پسند نہیں ہے۔

عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے غصے کو قابو میں رکھنے کے لیے بہت جدوجہد کرنی پڑتی ہے کیونکہ ان کی یہ عادت ان کے شوہر کو پسند نہیں ہے۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور کی شادی گذشتہ برس 14 اپریل کو ہوئی تھی۔ ان کی چھ ماہ کی بیٹی بھی ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...