گجرات: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہناہے کہ ملکی مفاد کیلئے تمام سیاستدان اختلاف بھلا کر اکٹھے بیٹھیں۔
چودھری شجاعت نے کہا میں ہمیشہ کھل کر بات کرنے کا عادی ہوں، بیٹے کو بھی یہی کہا ہے، چودھری شافع اور سالک کو کہا ہے کہ ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دینا ہے اور ظالم کا راستہ روکنا ہے، ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاستدان اختلافات بھلا کر اکٹھے بیٹھیں۔
سربراہ ق لیگ نے مزید کہا کہ الیکشن ہونا نہ ہونا بعد کی بات ہے، پہلے ملکی حالات ٹھیک ہونے چاہئیں، پرویزالہٰی پر کبھی تنقید نہیں کی۔