Home Uncategorized امریکا کو ٹرمپ کے جھوٹ اور افراتفری کے مزید 4 برس نہیں چاہیے،باراک اوباما

امریکا کو ٹرمپ کے جھوٹ اور افراتفری کے مزید 4 برس نہیں چاہیے،باراک اوباما

Share
Share

واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ جنونی سازشی نظریات پھیلانے والے 78 سالہ ٹرمپ کو صرف اپنے ذاتی مفادات عزیز ہیں۔ہم افراتفری اور جھوٹ کے مزید4 برس نہیں چاہتے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر نے شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کے دوسرے روز خطاب میں موجودہ صدر جو بائیڈن کو اپنا دوست قرار دیا۔

باراک اوباما نے جوبائیڈن کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدار اور جمہوریت کا تحفظ کرنے پر تاریخ موجودہ صدر جوبائیڈن کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کے تیر چلاتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ ریپبلکن کے صدارتی امیدوار (ڈونلڈ ٹرمپ) یہ غلط بیانی کرتے ہوئے یہ جھوٹ پھیلاتے ہیں کہ ملک اس طرح سے تقسیم ہوچکا ہے کہ جس کو دوبارہ جوڑا نہیں جا سکتا۔

باراک اوباما نے کہا کہ ہم ٹرمپ کی حکمرانی کے مزید 4 برس نہیں چاہتے کیوں کہ اس کے نتائج بہت برے ہوں گے۔ ہم افراتفری اور جھوٹ کے (مزید) 4 برس نہیں چاہتے۔

سابق امریکی صدر نے اہنی جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کملا ہیرس ملک کی نئی صدر بننے کے لیے تیار ہیں۔ وہ امریکی اقدار کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...