Home Uncategorized غزہ کے ہسپتالوں میں آگ اور خون کا کھیل نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا

غزہ کے ہسپتالوں میں آگ اور خون کا کھیل نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا

Share
Share

واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر واضح کر دیا کہ ہم غزہ کے ہسپتالوں میں آگ اور خون کا کھیل نہیں دیکھنا چاہتے۔

ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے اسرائیلی افواج پر واضح کر دیا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں کے اندر آتش گیر ہتھیاروں سے لڑائی سے گریز کیا جائے جس سے سویلینز کی زندگیوں کو خطرہ درپیش ہو۔

جیک سلیوان نے مزید کہا ہے کہ ہم نے اسرائیل کو واضح پیغام پہنچایا ہے کہ امریکا غزہ کے ہسپتالوں میں معصوم شہریوں اور علاج کیلئے موجود مریضوں کو گولیوں کا شکار بنتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا، غزہ سے امریکی شہریوں کا انخلا جاری رکھا جائے گا تاہم شہریوں کے انخلا میں یہ مسئلہ درپیش ہے کہ رفاہ کراسنگ کبھی کھلتی ہے اور کبھی بند ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسی طرح کبھی نکلنے والوں کی فہرست میں امریکیوں کے نام شامل ہوتے ہیں اور کبھی نہیں ہوتے تاہم جو بھی صورتحال ہو تمام امریکیوں کا انخلا یقینی بنایا جائے گا۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...