Home #ٹرینڈ امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈّے بند کرے ورنہ حملے جاری رہیں گے؛ مجتبیٰ خامنہ ای کاسخت پیغام

امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈّے بند کرے ورنہ حملے جاری رہیں گے؛ مجتبیٰ خامنہ ای کاسخت پیغام

Share
Share

تہران:نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنا پہلا آڈیو بیان جاری کردیا جس میں انھوں نے امریکا کو سخت پیغام دیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب سپریم لیڈر نے آبنائے ہرمز پر سخت موٴقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پر دباوٴ ڈالنے کے لیے اس اہم بحری گزرگاہ کو بند رکھا جانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنے ہر اْس شخص کے خون کا حساب لے گا جو حالیہ جنگ اور حملوں میں شہید ہوا ہے۔ اپنے شہداء کے خون کے بدلے کے حق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اپنے شہدا کے خون کا بدلہ لینے کے عزم پر قائم ہے اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا۔ قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گا۔

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈے بند کیے جائیں ورنہ ایران حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں میری ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی ہیں اور وہ قوم کی حمایت کو اپنی سب سے بڑی طاقت سمجھتے ہیں۔ دعا گو ہوں کہ اللہ مجھے قوم کی بہتر رہنمائی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ایرانی عوام ایک عظیم اور متحد قوم ہیں۔ اگر عوام کی حمایت نہ ہو تو کسی بھی رہنما کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔انھوں نے مزید کہا کہ دشمن ایران اور اس کے عوام کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن ایرانی قوم اتحاد کے ساتھ ان سازشوں کا مقابلہ کرے گی۔
اپنے پیغام میں انھوں نے مزید کہا کہ ایران کسی عام شہری یا ملک کو نشانہ نہیں بنا رہا بلکہ صرف فوجی اڈوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے اور یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں امن چاہتا ہے تاہم اپنے دفاع اور شہداء کے خون کا بدلہ لینے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

Share
Related Articles

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مجتبیٰ خامنہ ای کے پیغام کے بعد برہم

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مجتبیٰ خامنہ ای کے پیغام کے بعد شدید...

تہران میں زور دار دھماکا، القدس ریلی کے شرکاء بے خوف آگے بڑھتے رہے

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں یوم القدس کے موقع پر ہونے...