Home نیوز پاکستان یورپی یونین میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ سیکریٹری خارجہ امور مقرر

یورپی یونین میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ سیکریٹری خارجہ امور مقرر

Share
Share

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بیلجیم اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ کو سیکریٹری خارجہ امور تعینات کردیا گیا، جس کا اطلاق 11 ستمبر کو ہوگا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کابینہ سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ فارن سروس آف پاکستان کی بی ایس-22 گریڈ کی افسر آمنہ بلوچ کو تبدیل کرکے انہیں خارجہ امور کی سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ آمنہ بلوچ اس وقت بیلجیم، لیکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر ہیں اور ان کی خارجہ سیکریٹری تعینات کا اطلاق 11 ستمبر 2024 کو ہوگا۔

یاد رہے کہ اس وقت محمد سائرس قاضی سیکریٹری خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے 17 اگست 2023 کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...