Home Uncategorized بھارتی فوج کا ٹینک لداخ کے علاقے سیلابی ریلے کی نذر،5 اہلکار ہلاک

بھارتی فوج کا ٹینک لداخ کے علاقے سیلابی ریلے کی نذر،5 اہلکار ہلاک

Share
Share

لداخ: بھارتی فوج کا ایک ٹینک چین کے قریب سرحدی علاقے میں سیلابی ریلے میں بہنے سے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ٹینک لداخ کے علاقے میں چینی سرحد کے قریب لائن آف ایکچوئل کنٹرول میں سفر کررہا تھا۔ ٹینک سیلابی ریلے کی زد میں آگیا اور بہہ گیا جس کے نتیجے میں ٹینک میں سوار پانچوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ٹینک سیلابی ریلے میں بہنے کا واقعہ لیہ سے 148 کلومیٹر دور ہفتے کی صبح پیش آیا۔ ٹی 72 ٹینک علاقے میں جاری جنگی مشقوں میں شامل تھا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...