Home Uncategorized اننت امبانی کی سنگیت کی تقریب ، جسٹن بیبر کی شاندار پرفارمنس وائرل

اننت امبانی کی سنگیت کی تقریب ، جسٹن بیبر کی شاندار پرفارمنس وائرل

Share
Share

ممبئی: بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کے سنگیت کی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کی شاندار پرفارمنس وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 جولائی کو مکیش امبانی نے ممبئی میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اْن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد کی تھی۔

تقریب میں بین الاقوامی اسٹارز، بالی ووڈ، کھیلوں اور فیشن کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ امبانی کی شادی میں شرکت کرنے والے بالی ووڈ کے نامور ستاروں میں سلمان خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، مادھوری ڈکشٹ سمیت دیگر شامل تھے۔

کینیڈین پاپ اسٹار گلوکار جسٹن بیبر نے بھی اننت اور رادھیکا کی ستاروں سے سجی سنگیت کی تقریب میں پرفارم کیا، اْنہوں نے اپنے مشہور گانوں ‘لو یور سیلف’، ‘بیبی’ اور ‘پیچز’ پر پرفارم کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں شریک ہونے والے مہمانوں اور شوبز شخصیات نے جسٹن بیبر کے ساتھ ساتھ اْن کا گانا گایا۔

جسٹن بیبر نے اپنی زبردست لائیو پرفارمنس سے ہر ایک کو اپنا گرویدہ کیا جبکہ گلوکار کے بھارتی مداح ویڈیوز دیکھ کر خوشی سے جھوم اْٹھے ہیں۔اس شاندار پرفارمنس کے لیے جسٹن بیبر کو 83 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 2 ارب 76 کروڑ 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) معاوضہ دیا گیا۔

یاد رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی جبکہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...