Home Uncategorized انوشکا شرماکانز فلم فیسٹیول میں جلوہ گر ہوں گی

انوشکا شرماکانز فلم فیسٹیول میں جلوہ گر ہوں گی

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اور ہالی وڈ کی کیٹ ونسلیٹ رواں برس کانز فلم فیسٹیول میں شوبز خواتین کی نمائندگی کریں گی۔ اس سے قبل دیپیکا پڈوکون کے علاوہ بھارت سے ایشوریہ رائے بچن، سونم کپور اور دیگر فنکار کانز فیسٹیول میں جلوہ گر ہوچکے ہیں ۔

سال 2022 میں بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بنی تھیں، انہیں جیوری کا حصہ بنایا گیا جبکہ اسکریننگ سمیت مختلف پینل سیشن میں دیپیکا نے حصہ لیا تھا۔

بھارت میں فرانس کے سفیر ایمانوئیل لینین نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

فرانسیسی سفیر نے پوسٹ کے ساتھ تحریر کیا کہ ویرات اور انوشکا کے ساتھ ایک اچھی میٹنگ ہوئی، میں ویرات اور ٹیم انڈیا کو تمام ٹورنامنٹس کیلئے نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں اور میں انوشکا سے کانز فلم فیسٹیول کے سفر پر تبادلہ خیالات کیا ہے۔

دیپیکا پڈوکون کے علاوہ بھارت سے ایشوریہ رائے بچن، سونم کپور اور دیگر فنکار کانز فیسٹیول کی سرخ قالین پر اپنے جلوے دکھا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اب اپنے بھائی کرنیش شرما کی پروڈیوس کی ہوئی فلم ’چکدے ایکسپریس‘ میں نظر آئیں گی۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...