Home Uncategorized ایپل کا آئندہ برس اپنے تمام ایئر پوڈز کی تجدید کا فیصلہ

ایپل کا آئندہ برس اپنے تمام ایئر پوڈز کی تجدید کا فیصلہ

Share
Share

کیلیفورنیا:ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئندہ برس اپنے تمام ایئر پوڈز کی تجدید کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

بلومبرگ میں شائع ہونے والی نئی رپورٹ کے مطابق کمپنی ایئر پوڈز ایئرفونز کے اسٹینڈرڈ ورژن کو دو نئے آپشن سے بدلنے والی ہے جبکہ عرصے سے نظر انداز ایئر پوڈز میکس ہیڈفونز میں بالآخر اپ ڈیٹ متعارف کرائی جائے گی۔

فی الحال ایپل کمپنی اپنے مہنگے داموں بکنے والے ایئر پوڈز پرو اور بڑے ایئر پوڈز میکس کے ساتھ بنیادی ایئرپوڈز میں دو ورژن فروخت کیلئے پیش کرتی ہے۔

سستے ایئر پوڈز سیکنڈ جنریشن کے کہلاتے ہیں اور ان میں زیادہ تر فیچرز شامل ہوتے ہیں لیکن تیسری جنریشن کے ایئرپوڈز مہنگے داموں فروخت کئے جاتے ہیں اور ان میں پانی سے مزاحمت کے ساتھ دیگر فیچر شامل ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ نئے تیسری جنریشن کے ایئر پوڈز ایپل کی توقع سے کم فروخت ہو رہے ہیں۔

ایپل کے نزدیک اس کی وجہ لوگوں کی جانب سے سستے اور پُرانے دوسری جنریشن ورژن کے ایئرپوڈز کا خریدا جانا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد آپشنز پیش کرنے کے بجائے ایپل کمپنی تمام موجودہ ایئرپوڈز کو فروخت سے ہٹاتے ہوئے دو نئے ایئرپوڈز سے بدل دے گی جن کی فروخت اسی وقت سے شروع ہو جائے گی۔

پیش کئے جانے والے مہنگے ایئر پوڈز میں شور ختم کرنے اور کیس کے اندر سپیکر (جس سے ڈھونڈنے میں آسانی ہوتی ہے) جیسے ایئر پوڈز پرو والے کچھ فیچرز موجود ہوں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...