اسلام آباد: قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے بلوچستان کے 5 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔
مستقل ہونے والوں میں جسٹس محمد عامر نواز، جسٹس اقبال کاسی، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔
خیال رہے چند روز قبل پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ کے پانچوں ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔