Home Uncategorized صارفین کی ذاتی تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے والی ایپس کاپتا چل گیا

صارفین کی ذاتی تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے والی ایپس کاپتا چل گیا

Share
Share

ہوسٹن:ایک نئی تحقیق میں ان ایپس کا انکشاف کیا گیا ہے جن کو آئی فونز یا اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک سب سے زیادہ رسائی حاصل ہوتی ہے۔

ٹی آر جی ڈیٹا سینٹرز کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر وہ ایپس ہیں جن کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز میں سب سے زیادہ ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

یہ تینوں ایپس صارفین کے 14 مختلف قسم کے ڈیٹا جیسے لوکیشن، براؤزنگ ہسٹری، کانٹیکٹس، فوٹوز اور دیگر تک رسائی کی اجازت مانگتی ہیں۔

آئی او ایس میں فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کے بعد یوٹیوب، لنکڈ ان اور انسٹا کارٹ سب سے زیادہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے والی ایپس ہیں جبکہ ٹک ٹاک اور گوگل بالترتیب 7 ویں اور 8 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے مقابلے میں اینڈرائیڈ فونز میں فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کے بعد چوتھے نمبر پر فیس بک لائٹ ایپ سب سے زیادہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتی ہے، گوگل، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ بالترتیب 5 ویں سے 8 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ آئی او ایس کے مقابلے میں اینڈرائیڈ میں ایپس زیادہ ڈیٹا تک رسائی مانگتی ہیں، محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ آئی او ایس کے مقابلے میں اینڈرائیڈ صارفین کو اپنے ڈیٹا کی زیادہ قربانی دینا پڑتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...