Home sticky post 6 آرمی چیف کا وانا، ڈی آئی خان کا دورہ، مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائی

آرمی چیف کا وانا، ڈی آئی خان کا دورہ، مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائی

Share
Share

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے عید الفطر کے موقع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چکّن کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، آرمی چیف نے عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کی بے لوث خدمات اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ “آپ کی وابستگی اور قربانیاں نہ صرف ہمارے وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ امن و استحکام کے قیام کے لیے ان کی جدوجہد ہی ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔

آرمی چیف کے دورے پر پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...