Home Uncategorized ارشد ندیم کا گورنر ہاؤس سندھ میں جیولن تھرو کا مظاہرہ

ارشد ندیم کا گورنر ہاؤس سندھ میں جیولن تھرو کا مظاہرہ

Share
Share

کراچی: گورنر ہاؤس سندھ میں اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں ارشد ندیم نے گورنر ہاؤس کے لان میں جیولن تھرو کا مظاہرہ کیا۔

گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس کی جانب سے پاکستان کی انڈر 15 فٹبال ٹیم کو دس لاکھ روپے اور ٹیم کے کوچ رشید احمد کو پانچ لاکھ روپے انعام کے طور پر دیے جائیں گے، ڈاکٹر ریحان چاولہ کی جانب سے ہر بچے کو ایک لاکھ روپے اور ایک موٹرسائیکل دی جائے گی۔

گورنر ہاؤس سندھ میں اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کی گئی،جس میں پاکستامن کی انڈر 15 فٹبال ٹیم اور دنیا بھر کے مختلف ممالک کے قونصل جنرلز نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران منتظمین نے بتایا کہ ناروے کپ کے مقابلے میں 136 ممالک کی ٹیمیں شامل تھیں اور پاکستان کی انڈر 15 ٹیم نے دس میچز کھیل کر فائنل میں جگہ بنائی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ارشد ندیم کی کامیابیوں کو سراہا اور پاکستان کی انڈر 15 فٹبال ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس ہمیشہ ان کھلاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا جنہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔

ڈاکٹر ریحان چاولہ نے ارشد ندیم کے لیے ایک پلاٹ کا بھی اعلان کیا، گورنر سندھ نے اسپورٹس کو بھی گورنر ہاؤس انیشیٹیو میں شامل کرنے کا عزم ظاہر کیا اور اعلان کیا کہ جنوری میں کراچی میراتھن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ہر شخص کو شرکت کا موقع ملے گا۔

40 برس کے بعد پاکستان کواولمپک گولڈ میڈل دلوانے والے 27 سالہ ارشد ندیم کو پیرس گیمز کے بعد دوسری مرتبہ کراچی آمد پر دوسرے دن بھی انعامات سے نوازا گیا، گاڑیاں تیار کرنے والے ادارے کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ارشد ندیم کو بیش قیمت کار بطور انعام دی گئی،ارشد ندیم نے سی ای او علی اصغر جمالی سے کار کی چابی وصول کی اس کے علاوہ ارشد ندیم کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...