Home Uncategorized چور کو چلتی ریل میں باہر لٹک کر موبائل چوری کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی

چور کو چلتی ریل میں باہر لٹک کر موبائل چوری کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی

Share
Share

بہار: بھارت کی ریاست بہار کے علاقے بھاگلپورہ میں مسافروں نے چلتی ریل میں موبائل چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کی حکمت عملی ناکام بنا دی اور تقریباً ایک کلومیٹر تک ریل سے لٹکائے رکھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بہار کے علاقے بھاگلپور میں ایک چور نے چلتی ریل میں مسافر کا فون چوری کیا لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوا اور مسافروں نے چور کو پکڑا اور تقریباً ایک کلومیٹر تک اس کو لٹکا کر لے گئے۔

طویل مسافت کے بعد جب ریل رک جاتی ہے اور پھر مبینہ چور کو چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ وہاں موجود چند نوجوان اس کو پکڑ کرلے جاتے ہیں۔

ویڈیو میں چور کو اپنے ساتھ لے جانے والے نوجوان بھی اس کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن فوری طور پر پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...