Home sticky post 5 آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لی

آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لی

Share
Share

سڈنی:آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیے گئے 162 رنز کے ہدف کو 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بیو ویبسٹر 39 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے پراسدھ کرشنا نے 3 اور محمد سراج نے ایک حاصل کی۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 185 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ 5 میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-3 سے اپنے نام کی جبکہ سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز

اناطولیہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی...

انٹرا پارٹی انتخابات،چوہدری شجاعت حسین ق لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں سابق وزیراعظم...

نواز شریف کی لندن آمد ،ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

لندن:سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف...

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات درپیش

اسلام آباد:پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال...