Home سیاست اعظم چودھری جبر و آمریت کے اس سیاہ ترین راج کا شکار ہوئے جو گزشتہ 14 ماہ سےآئین،جمہوری اقدار کو نگل رہا ہے،روف حسن

اعظم چودھری جبر و آمریت کے اس سیاہ ترین راج کا شکار ہوئے جو گزشتہ 14 ماہ سےآئین،جمہوری اقدار کو نگل رہا ہے،روف حسن

Share
Share

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کا کہناہے کہ اعظم چودھری جبر و آمریت کے اس سیاہ ترین راج کا تازہ ترین شکار ہیں جو پچھلے 14 ماہ سےآئین، قانون، جمہوری اقدار اور ہماری تہذیبی و معاشرتی روایات کو نگل رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں رؤف حسن نے کہا کہ وزیرآعظم سے ایک سوال پوچھنے کی پاداش میں انہیں سرکاری ٹیلیوژن کے پروگرام سے الگ کر دیا گیا-

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ بنیادی آئینی حقوق کے مجموعی قتلِ عام کے ساتھ ریاستی قوت سےآزادئ اظہار کو کچلنے کا ایجنڈا شرم و حیا کے احساس سے مکمل عاری آگے بڑھایا جارہا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ارشدشریف کے بہیمانہ قتل، عمران ریاض کی جبری گمشدگی، امپورٹڈ سرکار کے ناقد صحافیوں کی جلاوطنی، ملک میں موجود تنقیدی مزاج رکھنے والے اہلِ صحافت کی نوکریوں سے محرومی اور چیئرمین سمیت پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد وفاقی جماعت کے قائدین کی قومی ذرائع ابلاغ میں تحریر و تقریر پر عائد غیرقانونی، غیرآئینی اور بلاجواز پابندی دنیا کے سامنے پاکستان کے جمہوری تشخص کو بری طرح مجروح کررہی ہے۔

Share
Related Articles

مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو پیشگی شرائط ختم کرنا ہوں گی، شیری رحمان

گڑھی خدا بخش:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا...

بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ...

مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز...