Home sticky post 4 ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

Share
Share

کراچی:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے بڑھ گئی

ملک میں گذشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے بڑھی ہے، جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2487 روپے اضافے سے قمیت 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 29 ڈالر اضافے سے 2690 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

لاس اینجلس آتشزدگی ،پہلی بار آسکرز کی منسوخی کا امکان

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی شدید آگ...

پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 72 تک پہنچ گئی

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کا ایک اور...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...

بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کرپشن کیس میں بری

ڈھاکا:بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن...