Home سیاست بہت جلد سندھ بھر کے غریب لوگوں کو سولر مفت فراہم کریں گے،بلاول بھٹو

بہت جلد سندھ بھر کے غریب لوگوں کو سولر مفت فراہم کریں گے،بلاول بھٹو

Share
Share

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ عوام کو سندھ حکومت کے ذریعے کم قیمت میں بجلی فراہم کریں، بہت جلد سندھ بھر کے غریب لوگوں کو سولر مفت فراہم کریں گے۔

وزیراعلی ہاؤس میں سندھ میں سولر ہوم سسٹم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں جو میرے منشور پر عمل کر رہی ہے، پورے ملک کی سوچ ہے کہ عوام کو سولر فراہم کرنا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہماری ترجیحات میں شامل ہے، سولر سب سے پہلے کراچی اور لاڑکانہ کے عوام میں تقسیم کیا گیا، غریب ترین طبقے کو سہولیات پہنچائیں، نوکری پیشہ افراد کو بھی کوشش کر کہ سہولیات دیں گے، اگلے فیز میں مڈل کلاس طبقے کو بھی انرجی ٹرانزیشن میں سبسڈی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تھرکول میں سستی بجلی پیدا ہوتی ہے، سندھ حکومت نے تھرکول کے ذریعی سستی بجلی فراہم کی، ہم ونڈ پاور میں بھی انویسٹ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سولر پارک قائم کریں گے، ہماری خواہش ہے کہ اپنے عوام کو سندھ حکومت کے ذریعے کم قیمت میں بجلی فراہم کریں، بہت جلد سندھ بھر کے غریب لوگوں کو سولر مفت فراہم کریں گے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ وفاق کا ہر ادارہ صحیح کام نہیں کرسکتا، ہماری سوچ ہے کہ بڑے پیمانے پر سولر پر جایا جائے، ہم نے موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلابوں کو بھگتا ہے، ہمارے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت سولر کے منصوبے چل رہے ہیں، ٹیوب ویلز کو سولرائیز کرنا بہت اچھا منصوبہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ نے اعلان کیا کہ بجلی سستی کررہے ہیں، میں نے وزیر اعظم سے کہا مجھے سمجھ نہیں آرہا بجلی کیسے سستی ہوگی؟ دو مہینوں کے چکر میں عوام کو مزید مسائل فیس کرنے پڑیں گے، لانگ مارچ پر جب ہم نکلے تھے تو خان صاحب کی ’’کانپیں ٹانگنا‘‘ شروع ہوگئی تھیں آج بھی ایک غلط فیصلے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کوئی نہ عدم اعتماد ہے نہ لانگ مارچ ہے لیکن سمجھ نہیں آرہا، بہت جلد سی ایم سندھ سے وزیر اعظم کی ملاقات ہوگی، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں گی تو نتائج بہتر ہوں گے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...