Home Uncategorized بالی ووڈ اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل میں پھنس گئیں

بالی ووڈ اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل میں پھنس گئیں

Share
Share

اسرائیل: بالی ووڈ اداکارہ نشرت بھروچا فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس کے آپریشن طوفان الاقصی کے دوران اسرائیل میں پھنس گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نشرت بھروچا 39 ویں ‘حائفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول’ کے لیے اسرائیل گئی تھیں، اس فلم فیسٹیول میں اْن کی فلم ‘اکیلی’ کو منتخب کیا گیا تھا اور گزشتہ روز حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ وہیں پھنس گئی ہیں۔

نشرت بھروچا کی ٹیم نے بتایا کہ ‘نشرت بدقسمتی سے اسرائیل میں پھنس ہوئی ہیں، آخری بار اداکارہ سے گزشتہ روز دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر رابطہ ہوا تھا، اْس وقت وہ تہہ خانے میں محفوظ تھیں’۔
اداکارہ کی ٹیم نے بتایا کہ ‘اْس کے بعد، اْن سے رابطہ نہیں ہوسکا تھا لیکن آج اْن سے رابطہ ہوگیا ہے اور نشرت بھروچا کو بحفاظت اسرائیل کے ائیرپورٹ پر پہنچا دیا گیا ہے’۔

بالی ووڈ اداکارہ کی ٹیم نے مزید کہا کہ ‘ہم نشرت کو بحفاظت بھارت واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد ہی بھارت پہنچنے کے لیے اڑان بھریں گی’۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...