Home تازہ ترین کوئٹہ کے نواحی علاقے میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق،6افرادزخمی

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق،6افرادزخمی

Share
Share

کوئٹہ:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگل میں قبائلی رہنما پر ہونے والے حملے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہنہ اور ڑک کے علاقے کلی منگل میں قبائلی رہنما پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، جس میں قبائلی رہنما بھی زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔

دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم پولیس اور لیویز نے شواہد اکھٹے کر کے اطراف میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...