Home Uncategorized برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو کینسرہوگیا بکنگھم پیلس کی تصدیق

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو کینسرہوگیا بکنگھم پیلس کی تصدیق

Share
Share

لندن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی جس کی بکنگھم پیلس نے بھی تصدیق کر دی۔بکنگھم پیلس کاکہناہے کہ علاج کے دوران وہ اپنی عوامی تقریبات کو ملتوی کر دیں گے

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانوی بادشاہ چارلس کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں، ان کا پیر کو باقاعدہ علاج شروع کر دیا گیا، یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں، بادشاہ چارلس اپنے علاج کے بارے میں مکمل پراْمید اور جلد اپنی عوامی ڈیوٹی پر واپس آنے کے منتظر ہیں۔

بکنگھم پیلس کے مطابق علاج کے دوران وہ اپنی عوامی تقریبات کو ملتوی کر دیں گے تاہم ریاستی سربراہ کے طور پر اپنے آئینی کردار کو جاری رکھیں گے جس میں کاغذی کارروائی اور نجی ملاقاتیں شامل ہیں، بیان میں کینسر کی قسم یا اسکی سٹیج کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کنگ چارلس کا نجی ہسپتال میں پروسٹیٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...