Home sticky post 5 کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری کے اقدامات تمام وزارتوں، محکموں اور خود مختار اداروں پر لاگو ہوں گے۔ کفایت شعاری کے اقدامات تمام دفاعی تنظیموں، عدلیہ اور پارلیمنٹ میں یکساں لاگو ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق تمام سرکاری گاڑیوں کو اگلے2 ماہ کیلیے ایندھن کی فراہمی میں 50 کی کمی کی جائے گی۔

قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت کفایت شعاری سے متعلق اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کو عالمی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی بچت، سرکاری سطح پر کفایت شعاری اقدامات پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورت اجلاس میں اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، احسن اقبال، اویس لغاری، علی پرویز ملک، عطا اللّٰہ تارڑ، مصدق مسعود ملک اور ہارون اختر نے شرکت کی۔

ان کے علاوہ چاروں صوبوں کے نمائندے اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مستحق اور غریب شہریوں کو ریلیف دینے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کفایت شعاری اور سادگی پر مبنی تجاویز اور سفارشات کی بنیاد پرحتمی لائحہ عمل طے کیا گیا۔

خلیج میں جاری جنگ کے ممکنہ معاشی اثرات اور ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقائی اور عالمی صورتحال کے پاکستان کی معیشت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ توانائی کی فراہمی اور عالمی منڈیوں میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہوسکتے ہیں۔

اجلاس کے دوران موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں معاشی استحکام کےلیے بروقت اقدامات ناگزیر قرار دے دیے گئے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مشکل صورتحال میں حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ، منتخب نمائندوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کو خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعظم نے وسائل کے موثر استعمال اور عوام کو ریلیف فراہمی کےلیے مشترکہ کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ تمام سرکاری ملازمین اور وزرا کو سادگی اور کفایت شعاری اختیار کرنے کی تلقین کی۔

علاوہ ازیں کفایت شعاری اور بچت سے متعلق ہدایات صنعتی اور زرعی شعبوں پر لاگو نہ کرنے کا پلان بناتے ہوئے وفاقی کابینہ نے 2 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیر اعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے

سلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف اب سے کچھ دیر بعد قوم...