Home Uncategorized چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا ’بدو بدی2‘ ریلیز کردیا

چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا ’بدو بدی2‘ ریلیز کردیا

Share
Share

لاہور: سوشل میڈیا میں اپنی مزاحیہ گلوکاری سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے عید کے موقع پر اپنا نیا گانا ’بدو بدی2‘ ریلیز کردیا۔

چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدو بدی‘ کو یوٹیوب پر 30 ملین ویوز حاصل ہوئے لیکن کاپی رائٹ کی وجہ سے یوٹیوب نے گانے کو ڈیلیٹ کردیا۔

کاپی رائٹ کے مسئلے سے بچنے کیلئے چاہت فتح علی خان نے اپنے گانے کو یوٹیوب کے بجائے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس کے پلیٹ فارموں پر جاری کیا ہے۔

نئے گانے میں انہوں نے ماڈل لائبہ خان کو شامل کیا ہے جبکہ ’بدوبدی1‘ کی ماڈل نے چاہت فتح علی خان پر متعدد الزامات بھی لگائے تھے۔

چاہت فتح علی خان نے کہا ہے کہ وہ ’بدوبدی‘ گانے کی سیریز کو یوٹیوب پر جاری نہیں کریں گے، حاسدین ان کے چینل کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...