Home نیوز پاکستان چیئرمین پی ٹی آئی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ، ضمانت میں توسیع مل گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ، ضمانت میں توسیع مل گئی۔

Share
Share

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئے جہاں انہیں ضمانت میں توسیع مل گئی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جناح ہاوٴس حملہ سمیت 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے عدالت کے روبرو پیش ہونے کے بعد عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی گئی۔

دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تفتیش مکمل کرلی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے جناح ہاوٴس حملے، جلاوٴ گھیراوٴ اور توڑ پھوڑ سمیت 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڈ، گلبرگ، شادمان سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاوٴس، عسکری ٹاور حملوں سمیت 3 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈیوٹی جج عبہر گل نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی تینوں مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کردی۔

شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔

ادھرعسکری ٹاور میں جلاوٴ گھیراوٴ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں اسد عمر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے اسد عمر کو جناح ہاوٴس اور لیگی آفس جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر دیگر مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا اور ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ اسد عمر کے خلاف مقدمات تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاوٴن اور سرور روڈ پولیس اسٹیشنز میں درج ہیں۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...