Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے،شیر افضل مروت

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے،شیر افضل مروت

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کاکہناہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے۔جبکہ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیئرمین وکلاء کی کارکردگی سے مطمئن ہیں

بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو جمہوریت کے بجائے تنزلی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کو مائنس کرنے اور قائدین کے گھریلو معاملات پر بلاجواز مداخلت کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیئرمین وکلاء کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے جلسے جلوس اور کارنر میٹنگ فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ یکم دسمبر کو پشاور میں ہو گا، پی ٹی آئی جلد ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کرے گی۔

بیرسٹر علی ظفر نے یہ بھی کہا ہے کہ جلسوں میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں ہونگی

انقرہ:وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر...

بانی تحریک انصاف کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلیٰ گنڈا پور کو طلب کرلیا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے شیر افضل مروت کے بیانات...

اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے،بانی تحریک انصاف

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے...