Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کا نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا، پرویز خٹک

چیئرمین پی ٹی آئی کا نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا، پرویز خٹک

Share
Share

مالاکنڈ:پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نظام بدلنے کیلئے دیا مگر تمام نعرے جھوٹے تھے،پاکستان اداروں کی وجہ سے قائم ہے، اس وقت ملک کو ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے۔

مالاکنڈ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ 5 سالہ دور اقتدار میں صوبے میں اصلاحات کیں، ہم کسی پارٹی کے پیچھے نہیں گئے، ہمت سے پارٹی بنائی، کوئی پارٹی انتخابی منشور پر عمل نہیں کرتی، مولانا کی جنگ بھی اسلام آباد کیلئے تھی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نظام بدلنے کیلئے دیا مگر تمام نعرے جھوٹے تھے، پی ٹی آئی کے چار سال میں کتنی ترقی آئی ہے؟ کہیں پر بھی انصاف نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا نیا پاکستان خواب تھا، وہ اپنے علاوہ کسی کو نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تمام ملکی پارٹیوں اور لیڈروں سے نفرت کرتے تھے، دنیا ترقی کی جانب گامزن ہے اور ہم پیچھے رہ گئے، ملکی قیادت نے ملک کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا، ملک کی سب سے بڑی بیماری بیرونی قرضہ ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ ہزار سال میں ختم نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل سے آگاہ ہوں، ہم عوام کو حقوق ان کی دہلیز پر دینا چاہتے ہیں، پاکستان اداروں کی وجہ سے قائم ہے، اس وقت ملک کو ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پی آئی اے تباہ ہوگئی، شاہد خاقان کے جہاز ترقی کی جانب رواں ہیں، ملک کو ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ڈکٹیٹر ہے ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں، پہلے کی طرح حکومت کر کے لوٹ مار کا خاتمہ کرونگا۔

اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ہر کسی کے پیچھے ہے، پاکستان اداروں کی وجہ سے قائم ہے، سوات کی بدامنی اسٹیبلشمنٹ کی کوششوں سے ختم ہوئی۔

محمود خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ہم سے خوف محسوس کر رہی ہیں، پی ڈی ایم نے ملک میں کرپشن کے بازار کو گرم کیا، روٹی، کپڑا اور مکان سمیت کوئی نعرہ نہیں چلے گا، عوام اور صوبے کی خدمت کرینگے، ہم نے صحت کارڈ، کسان کارڈ متعارف کرایا، پرویز خٹک آئندہ وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...