Home سیاست چیف جسٹس آف پاکستان نے 2 قیمتی سرکاری گاڑیاں واپس کر دیں

چیف جسٹس آف پاکستان نے 2 قیمتی سرکاری گاڑیاں واپس کر دیں

Share
Share

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 2 قیمتی سرکاری گاڑیاں واپس کر دیں۔دونوں سرکاری گاڑیاں چیف جسٹس پاکستان کے استعمال کے لیے مختص ہیں۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے سیکریٹری کابینہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ چیف جسٹس کے علم میں آیا ہے کہ سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے لیے ستمبر 2020ء میں لگژری کار خریدی جس کی مالیت 6 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے خط کے مطابق چیف جسٹس کے لیے ایک بالکل نئی بلٹ پروف لگڑری گاڑی بھی حکومت پنجاب نے دی، دونوں گاڑیاں جی او آر لاہور میں سپریم کورٹ ریسٹ ہاوٴس میں کھڑی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قواعد کے مطابق چیف جسٹس اور ہر جج کو دو دو گاڑیاں دی گئی ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تو یہ لگڑری گاڑیاں استعمال نہیں کر رہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آئینی اور عوامی عہدیداروں کے استعمال میں قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں قومی خزانے پر غیر مناسب بوجھ ہیں، چیف جسٹس کی ہدایت ہے کہ دونوں گاڑیاں فروخت کر کے رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...