Home Uncategorized چین کی بلوچستان دہشتگردی کی مذمت اور پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون بڑھانے کا عزم

چین کی بلوچستان دہشتگردی کی مذمت اور پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون بڑھانے کا عزم

Share
Share

 

بیجنگ: چین نے بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بھرپور حمایت اور سیکیورٹی تعاون میں اضافے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بلوچستان میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ڈٹا ہوا ہے۔

ترجمان نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں، امن اور سماجی یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے دوست ملک کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 37 سے زائد افراد کو دہشت گردوں نے بسوں سے اتار کر اور شناختی کارڈز دیکھ کر قتل کردیا تھا۔

جس کے بعد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 21 دہشت گرد مارے گئے جب کہ پاک فوج کے 14 جوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...