Home تازہ ترین چین کا “شی شیا شاہی مقبرہ” عالمی ثقافتی ورثے میں شامل

چین کا “شی شیا شاہی مقبرہ” عالمی ثقافتی ورثے میں شامل

Share
Share

بیجنگ :فرانس میں یونیسکو کے 47 ویں عالمی ثقافتی ورثہ کے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے چین کی جانب سے نامزد کردہ “شی شیا شاہی مقبرے” کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کر لیا گیا جس کے بعد چین کے عالمی ثقافتی ورثہ مقامات کی تعداد 60 تک پہنچ گئی۔

چینی میڈیا کے مطابق “شی شیا شاہی مقبرے” چین کے شمال مغربی علاقے نینگ شیا ہوئی خود اختیار علاقے کے شہر ینچوان شہر میں واقع 11ویں سے 13ویں صدی کے درمیان تانگ شیانگ قومیت کی قائم کردہ شی شیا بادشاہت (1038–1227) کے شاہی مقبروں کے آثار کا مجموعہ ہے۔

یہ شی شیا شاہی دور کے اب تک محفوظ شدہ سب سے بڑا، اعلیٰ ترین درجے کا اور جامع ترین آثار قدیمہ کا مقام ہے جو شاہراہ ریشم پر شی شیا بادشاہت کی ایک اہم کڑی اور مرکزی حیثیت کا ثبوت فراہم کرتا ہے۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...