کراچی: کمشنر کراچی گدھا گاڑی ریس بجلی نامی گدھے نے جیت لی۔
کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول کے تحت ہونے والی ڈونکی کارٹ ریس آئی سی آئی پل سے شروع ہوئی اور ایم ٹی خان روڈ، سلطان آباد سے ہوتی ہوئی کمشنر آفس کلب روڈ پر ختم ہوئی۔
ریس میں 50 سے زائد گدھا گاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے بیشتر کا تعلق لیاری سے تھا۔
بعدازاں اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پوزیشن ہولڈرز گدھا گاڑی مالکان میں انعامات تقسیم کیے۔
انہوں نے شہر میں فٹبال اورکرکٹ کے مقابلے بھی منعقد کرانے کا اعلان کیا، اس موقع پر کشمنر کراچی سید حسن نقوی بھی موجود تھے۔