Home سیاست چین کی طرف سے احسن اقبال کو سی پیک کے ہیرو کا خطاب ملنے پر مبارک ہو،مریم اورنگزیب

چین کی طرف سے احسن اقبال کو سی پیک کے ہیرو کا خطاب ملنے پر مبارک ہو،مریم اورنگزیب

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو چین کی طرف سے سی پیک کے ہیرو کا خطاب ملنے پر مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا بیان تمام سیاہ کرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس شخص کی ایمانداری، محنت اور لگن کا اعتراف چین جیسا عظیم ملک کر رہا ہے اسے سیاسی انتقام میں پاگل ہو کر جیل میں ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اکسا کر اور اشتعال پھیلا کر گولی مروائی گئی، جھوٹے مقدمات بنائے گئے، کردار کشی کی گئی، چین کا بیان ایسے تمام سیاہ کرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ اعزاز پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بہتری کا بھی اظہار ہے، چار سال میں ملک کو سفارتی تنہائی میں مبتلا کیا گیا تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں گزشتہ ایک سال کے دوران خارجہ محاذ پر پاکستان کے روابط، عزت اور ساکھ بحال ہوئی ہے۔

Share
Related Articles

مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو پیشگی شرائط ختم کرنا ہوں گی، شیری رحمان

گڑھی خدا بخش:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا...

بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ...

مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز...