Home کھیل کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2، امریکا کے ہاتھوں کینیڈا کو 14 رنز سے شکست

کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2، امریکا کے ہاتھوں کینیڈا کو 14 رنز سے شکست

Share
Share

 

دی ہیگ: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 میں امریکا نے کینیڈا کو14 رنز سے شکست دے دی۔

دی ہیگ میں کھیلے گئے ایونٹ کے 20 ویں میچ میں کینیڈا کی ٹیم 305 رنز کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنا سکی۔

کینیڈا کی جانب سے ہرش ٹھاکر 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈِلن ہیلیگر 56، ایرون جونسن 55، پراگت سنگھ 42، کپتان نکلس کرٹن 14، سعد بن ظفر 7، ادتیا ورادراجن 4، دِلپریت باجوہ 2 اور شریاس مووا 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کلیم ثناء 10 اور جیریمی گورڈن 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

امریکا کی جانب سے نوستھوش کینیگے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جسدیپ سنگھ اور شیڈلے ویب شالکوک نے 2، 2 جبکہ اسٹیون ٹیلر اور ہرمیت سنگھ نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کینیڈا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کیے۔

امریکا کی جانب سے کپتان مونانک پٹیل نے 121 رنز کی ناقابلِ شکست شاندار اننگ کھیلی، شایان جہانگیر 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ سُمیت پٹیل 63، اسٹیون ٹیلر 27، ایرون جونز 15 اور مِلند کمار 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کینیڈا کی جانب سے سعد بن ظفر، ہرش ٹھاکر، پراگت سنگھ اور ڈِلن ہیلیگر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...