Home کھیل کرکٹر ارجنا رانا ٹنگا نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو عظیم خاتون شخصیت قرار دیدیا

کرکٹر ارجنا رانا ٹنگا نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو عظیم خاتون شخصیت قرار دیدیا

Share
Share

اسلام آباد:1996 میں سری لنکا کو ورلڈکپ جتوانے والے کرکٹر ارجنا رانا ٹنگا نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو عظیم خاتون شخصیت قرار دیدیا۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے سری لنکن اسپورٹس منسٹر اور اسپورٹس کونسل کے سربراہ سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا سے کولمبو میں ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنیو الا ملک ہے، کرکٹ کے علاوہ بھی سری لنکا کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے پاکستان میں 1996 ورلڈکپ کی یادوں کا تازوں کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن نہیں بھولتا جب بینظیر بھٹو نے کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی دی، وہ ایک ایک عظیم خاتون شخصیت تھیں، پاکستان کیساتھ یادگار یادیں جڑی ہیں۔

سری لنکن اسپورٹس منسٹر ارجنا رانا ٹنگے نے احسان مزاری سے بلاول بھٹو سے متعلق بھی دریافت کیا، سری لنکا اسپورٹس حکام نے پاکستان کی جانب سے اسپورٹس ڈویلپمنٹ کے لیے 52 ملین مختص کرنے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Share
Related Articles

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...