Home Uncategorized ہزیمت اور رسوائی ہندوستانی فوج کا مقدر، ایک اور بھونڈی سازش بے نقاب

ہزیمت اور رسوائی ہندوستانی فوج کا مقدر، ایک اور بھونڈی سازش بے نقاب

Share
Share

اسلام آباد:ہندوستان کی ایک اور بھونڈی سازش بے نقاب ہو گئی فیک انکاوٴنٹرز کی سپیشلسٹ ہندوستانی فوج کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ہوگیا۔

ہزیمت اور رسوائی ہندوستانی فوج کا مقدر بن چکی یے وادی نیلم کی گریس ویلی ساوٴناڑ سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوان دو دن پہلے جڑی بوٹی کی تلاش میں گھر سے نکلے اور ابھی تک واپس نہیں آئے۔

لوکل انتظامیہ اور متاثرہ خاندانوں کے مطابق گمشدہ افراد میں محمد فیض ولد منگٹا عمر 33 سال شیر افضل ولد نور عا لم عمر 26 سال،صدیق ولدطواسین عمر 37 سال غلام رسول ولد خان ولی عمر 33 سال اورسرفراز ولد حافظ اللہ (عمر40 سال شامل ہیں۔متاثرہ گھر والوں نے اِن جوانوں کی گمشدگی کی رپورٹ فوری طور پر مقامی پولیس کو درج کروا کر ایف آئی آر کٹوا دی آج دو دن بعد اچانک را سے جڑے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس اور ہندوستانی اخباروں نے جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ را سے جڑے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس نے پانچ نام نہاد دہشت گردوں کو پکڑنے کا ڈھونگ رچانا شروع کر دیا۔

کچھ دیر بعد ہندوستانی اخباروں اور پروپیگنڈا بھارتی سوشل میڈیا اکاوٴنٹس نے ان پانچ نام نہاد دہشت گردوں کو مارے جانے کا ڈھونگ بھی شروع کر دیا۔ماضی میں دیکھے جانی والی بھارتی مکاری اور سفاکی دیکھتے ہْوئے یہ کہا جا سکتا ہے کے بھارتی قابض افواج نے ان جوانوں کو جو جڑی بوٹیاں اکھٹی کرتے ہْوئے غلطی سے ایل او سی کراس کر گئے کو شاید مار دیا ہے۔

اب ہندوستانی فوج اور جنونی میڈیااِن نہتے اور معصوم لوگوں کو دہشت گردی سے جوڑ کر نام نہاد دہشت گردوں کی در اندازی کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگانا شروع ہو گیا ہے۔کینیڈا، قطر ، انگلینڈ اور دنیا میں ہزیمت اٹھانے کے بعد ہندوستان اس وقت پوری دنیا میں منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہا۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کے مودی سرکار اپنے سیاسی فائدے اور حالیہ بین الاقوامی جگ ہسائی کو چھپانے کے لئے پاکستان کے خلاف گھٹیا اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

یاد رہے27 اکتوبر کو قطر نے 8 انڈین نیوی کے آفیسرز کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی جس سے ہندوستان کی دنیا بھر میں رسوائی ہوئی۔اِسی ہزیمت کو چھپانے کے لئے ہندوستانی فوج نے ظفر وال سیکٹر میں بِلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کر کے پاکستان میں سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔

اِس سے پہلے بھی انڈین انٹیلیجنس ایجنسیز کینیڈا اور انگلینڈ میں سکھوں کو قتل کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں جس سے ہندوستان پوری دنیا میں بدنام ہو چکا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...