Home Uncategorized بلاک بسٹر ’جٹ اینڈ جولیٹ‘ کے لئے بلینک چیک آفر ہواتھا، دلجیت دوسانج

بلاک بسٹر ’جٹ اینڈ جولیٹ‘ کے لئے بلینک چیک آفر ہواتھا، دلجیت دوسانج

Share
Share

ممبئی: انڈیا کے سپر اسٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج اور اداکارہ نیرو باجوہ کی نئی فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ3‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ٹریلر لانچنگ کیلئے ممبئی میں ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی جس میں فلم کی کاسٹ سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دلجیت دوسانج نے انکشاف کیا کہ فلم کے پروڈیوسر درشن گریوال نے انہیں فلم کیلئے بلینک چیک آفر کیا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ وہ اس فلم کو نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن جب انہیں بلینک چیک آفر ہوا تو وہ حیران ہوگئے اور انہوں نے باقاعدہ تحقیق کی کہ سب سے زیادہ کس اداکار کا معاوضہ ہے اور انہوں نے وہی معاوضہ طلب کیا۔

یاد رہے کہ ’جٹ اینڈ جولیٹ3‘ کو دنیا بھر کے ستر سے زائد شہروں کے پانچ سو تھیٹرز میں 27 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...